دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ویمن ٹیم کی شکستوں میں ایک اور اضافہ، گرین شرٹس فتح کو ترس گئی ،آسٹریلیا ویمن ٹیم نے چار ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد پہلے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی،92رنز کا ہدف کینگروز ویمنز نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ،ایلس ویلانی کی شاندار 58رنز کی اننگز

اتوار 31 اگست 2014 08:50

گولڈ کوسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ویمن ٹیم کی شکستوں میں ایک اور اضافہ ہو گیا ، آسٹریلیا ویمن ٹیم نے چار ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد پہلے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

گولڈ کوسٹ میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمن ٹیم نے ایک بار پھر اپنی روایتی ناقص پرفارمنس دکھائی ،اور پوری ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،سات خواتین کرکٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں ،مارینا اقبال 22 ، نین عابدی 20 اور بسمہ معروف نے 15 رنز بنائے ،ایرن اوسبورن نے چار اور سارہ کوئیٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ ایلس ویلانی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

متعلقہ عنوان :