ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان کو ون ڈے میں بھی شرمناک شکست ،تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پوری ٹیم 102رنز پر ڈھیر ، سری لنکا نے ہدف 18ویں اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، دلشان نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی ،پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن خزاں کے پتو ں کی طرح ڈھیر ہوگئی ، فواد عالم 38رنز بنا کر نمایاں رہے ، فواد عالم، مصباح الحق اور احمد شہزاد کے سوا کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرمیں نہ پہنچ سکا، سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 4،پاکستان کی جانب سے عرفان ، سعید اجمل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،پریرا کو شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،کپتان مصباح الحق اور آفیشلز کی ناقص پلاننگ موسم اور تیز ہوا کے باوجود ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کے فیصلے نے قومی ٹیم کو پروٹیز کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

اتوار 31 اگست 2014 08:50

دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)پاکستان سری لنکا کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا ، پوری گرین شرٹس 102رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈگ ورتھ لوئس قانون کے تحت 48اوورز تک محدود رہنے والے میچ میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 18.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، دلشان 50رنز بنا کر نمایاں رہے ،سری لنکا نے میچ 7وکٹوں سے جیت کر سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی ، سری لنکا کے مڈل آرڈر آل راؤنڈر بیٹسمین پریرا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،کپتان مصباح الحق اور آفیشلز کی ناقص پلاننگ موسم اور تیز ہوا کے باوجود ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کے فیصلے نے قومی ٹیم کو پروٹیز کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، ٹیسٹ کے بعد پاکستان ون ڈے سیریز بھی ہار گیا ، ، فواد عالم 38رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے ، سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 4، پرساد 2جبکہ ملنگا اور ہیراتھ اور پرسنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے محمد عرفان ، وہاب ریاض اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دمبولامیں کھیلے جارہے آخری اور فیصلہ کن میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہاپاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم32.1 اوورزمیں صرف102رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔فواد عالم نے ناقابل شکست 38رنز بنائے۔

فواد عالم، مصباح الحق اور احمد شہزاد کے سوا کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرمیں نہ پہنچ سکا۔

، صرف چار رنزپر شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مجموعی اسکور میں صرف 10رنز کے اضافے کے بعد احمد شہزاداور محمد حفیظ نے پویلین کی راہ لی،چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان مصباح اور فواد عالم نے 33 بنائے، مصباح الحق 18 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔عمر اکمل سے صرف 7 رنز بناسکے۔صرف 55رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔

صہیب مقصود بھی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی نے صرف 2 رنز بنائے۔پریرا نے 4، پرساد نے 2 جبکہ ملنگا، ہیراتھ اور پرسنا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔102رنز کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 18.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا دلشان 50رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہیپاکستان کی جانب سے محمد عرفان ، وہاب ریاض اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پریرا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، جنید خان کی جگہ سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کیاگیا تھا ۔