احرار الشام نے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:20

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء ) شام میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم احرار الشام نے اپنے نئے سربراہ اور عسکری چیف کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹرنیٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ہشام الشیخ کو اس گروہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اس شدت پسند تنظیم کے سربراہ سمیت دیگر اہم رہنما ایک بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔ اس تنظیم کے مطابق شمال مغربی شامی صوبے ادلیب میں ہونے والے اس بم دھماکے میں گروہ کے سربراہ حسن عبید سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شام میں انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 28 بتائی تھی