فرانس،ٹیکس بے ضابطگیوں پر برطرف وزیر تجارت کا ایک اور سکینڈل، تین سا ل سے اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ بھی نہیں دیا ،رپورٹ

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:21

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء)سابق فرانسیسی وزیرتجارت تھومس تھیوی نوڈ جو 15روز سے کم عرصہ قبل ٹیکس بے ضابطگیوں کے الزام میں عہدے سے برطرف کئے گئے تھے،پیرس میں اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ ادا کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں،یہ بات ایک اخبار نے بدھ کے روز کہی۔اخبار لی کینارڈ این شائن نے بتایا کہ اس غلطی سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ انہیں پیرس کی اپ مارکیٹ لیفٹ بینک پر واقع اپنے اپارٹمنٹ سے نکالا جاسکتا ہے۔

تھیوی نوڈ کو گزشتہ ہفتے ٹیکسوں کی تصدیق کے مسئلے پر برطرف کیا گیا تھا،بتایا گیا ہے کہ انہوں نے تین سال سے اپنا کرایہ ادا نہیں کیا۔

لی کینارڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک انتظامی فوبیا جو انہیں اس قسم کے مسئلوں سے رہنمائی فراہم کرتی ہے ،کے سامنے اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے اب اپنے قرضے ختم کردئیے ہیں اور لینڈ لارڈ تبدیل کردیاہے۔

اخبار کے مطابق تھیوی نورڈ کے سابق لینڈ لارڈ نے گزشتہ ہفتے اپنے سابق کرایہ دار کی جانب سے مالی مسئلے سے متعلق سنا،اس نے وزارت داخلہ کو فون کرکے سب کچھ بتا دیا۔تھیوی نوڈ نے اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر جواب دینے سے انکار کردیا،ان کا حکومت میں دو ہفتے کا عرصہ نبردآزما صدر فرانسو اولاند کی سوشلسٹ حکومت کیلئے ایک اور سبکی کا باعث بنا ہے،جن کی مقبولیت ریکارڈ حد تک نیچے گرگئی ہے،دباؤ کے باوجود تھیوی نوڈ کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مستعفی نہیں ہوں گے اگر چہ کہ وہ سوشلسٹ پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔