عمران خان نے لاہور میں اپنے زمان پارک والے گھر کا بل ادا نہیں کیا ،لیسکو نے قانونی نوٹس بھجوا دیا ،آئندہ ماہ بل ادا نہ کر ہوئے تو کنکشن کاٹ دیا جائیگا ۔لیسکو

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں اپنے زمان پارک والے گھر کا بھی بل ادا نہیں کیا ۔قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ۔آئندہ ماہ بل ادا نہ کر ہوئے تو کنکشن کاٹ دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

لاہور الیکٹرانک سپلائی کمپنی کے جی آر او کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور میں تین میٹر لگے ہوئے عمران خان کے نام پر ایک جبکہ ان کی والدہ کے نام پر دو میٹر ہیں ۔

عمران خان کے میٹر کا بل14045 جبکہ ان کی والدہ کے نام پر میٹر کا ایک بل 8612 جبکہ دوسرے میٹر کا بل15001 بنتا ہے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے تاحال بجلی کے بل ادا نہیں کئے ۔عمران کو آگاہ کر دیا ہے کہ دو ماہ پہلے کنکشن منقطع نہیں کر سکتے ان کو قانونی طور پر نوٹس بھجوا دیا گیا۔اگلے ماہ بلوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو پھر بجلی کے کنکشن کاٹنے کے مجاز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :