دلائی لاما اوتار کا احترام کریں، چین

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء ) چین نے تبتی روحانی پیشوا دلائی لاما سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوتار کی تاریخی رسم کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ دلائی مالا کے اس اشارے کے بعد کیا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس عہدے پر فائز آخری شخصیت ہوں۔ عشروں سے جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے اناسی سالہ دلائی لاما نے ابھی حال ہی میں جرمن اخبار ’ویلٹ ام زونٹاگ‘ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بالواسطہ طور پر کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ دلائی لاما کا روایتی مذہبی عہدہ ان کی زندگی کے ساتھ ہی ختم ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :