سابق ممبر الیکشن کمیشن پنجاب جسٹس (ر) ریاض کیانی نے افضل خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر بیس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) سابق ممبر الیکشن کمیشن پنجاب جسٹس (ر) ریاض کیانی نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان افضل خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر بیس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افضل خان نے میرے خلاف دھاندلی کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں جس سے میری اور الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی۔ افصل خان نے بے بنیاد الزامات لگانے پر چودہ روز میں معافی نہ مانگی تو ان کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے درخواست دوں گا جبکہ بیس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کروں گا۔