پی سی بی نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن میں درستگی کیلئے ثقلین مشتاق سے باضابطہ رابطہ کر لیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کا شکار ہونیوالے سعید اجمل کے بالنگ ایکشن میں درستگی کیلئے انگلینڈ میں موجود سابق آف سپنر ثقلین مشتاق سے باضابطہ رابطہ کر لیا ،ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کا ایکشن درست کرانے کیلئے خود پیشکش کی تھی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے مشکوک بالنگ ایکشن پر سعید اجمل پر پابندی کے بعد دوسرا کے موجب ثقلین مشتاق نے پیشکش کی تھی کہ وہ سعید اجمل کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ قومی ٹیم کے اثاثہ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور وہ دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں ۔

اس پیشکش کے بعد بورڈ نے انگلینڈ میں موجود ثقلین مشتاق سے باضابطہ رابطہ کر کے خدمات حاصل کرنے بارے بات چیت کی ہے اور ثقلین مشتاق کی طرف سے مثبت رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طے کیا جارہا ہے کہ ثقلین مشتاق کے پاس کون سا وقت درکار ہوگا کہ وہ ثقلین کا ایکشن درست کر سکیں اس کے لئے سعید اجمل کو انگلینڈ بھجوایا جائے یا ثقلین مشتاق پاکستان آ کر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انکی مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :