شہبازشریف وعدے کے مطابق دوبارہ پھالیہ کی بستی قادرآباد پہنچ گئے، لالیاں کے موضع داوڑاور بھوانہ کے موضع سلیمان میں سیلابی پانی کے اندر اتر کرریسکیو کے عملے سے ملاقات،کشتی کے ذریعے دوردرازدیہات میں جاکر متاثرین میں راشن تقسیم،متاثرین کے زندہ باد کے نعرے

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سیلاب متاثرین سے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کی بستی قادر آباددوبارہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے 2 روز قبل بھی قادر آباد کا دورہ کیا تھا اوراس وقت ناقص انتظامات پر عوام نے احتجاج کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پھر آکر انتظامات کا جائزہ لیں گے اورانہو ں نے آج اپنے وعدے کے مطابق قادر آباد دوبارہ آکرانتظامات کا جائزہ لیا اورمتاثرین سے کیے جانے والے امدادی اقدامات سے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی آمد پر متاثرین نے زبردست جوش و خروش پایا جاتا تھااورانہیں نے شہبازشریف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

وزیراعلیٰ نے چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے موضع داوڑاور تحصیل بھوانہ کے موضع سلیمان میں سیلابی پانی کے اندر اتر کرریسکیو کے عملے سے ملاقات کی اورانہیں بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچنے پر شاباش دی۔شہبازشریف کشتی میں بیٹھ کر موضع سلیمان کے دوردرازدیہات میں گئے اور متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی امداد کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے متاثرین میں امدادی اشیاء اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا ۔؎

متعلقہ عنوان :