قومی احتساب بیورونے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں صوبے کے بعض وزراء کے بارے میں اہم ریکارڈ سرکاری محکموں سے حاصل کر لیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء)قومی احتساب بیورونے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں صوبے کے بعض وزراء کے بارے میں اہم ریکارڈ سرکاری محکموں سے حاصل کر لیا ہے قومی احتساب بیورو نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں صوبائی حکومت میں شامل بعض اراکین اسمبلی کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں پانچ ورزاء کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔

جبکہ تین وزراء کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں جن وزراء کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں کرپشن کے تحقیقات کے سلسلے میں اہم ریکارڈ مختلف دفاتر سے حاصل کر لیا گیا ہے ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان وزراء کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی ۔