باجوڑ ایجنسی ،ماموند کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ لیویز اہلکار جاں بحق

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:13

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) باجوڑ ایجنسی میں ماموند کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور لیویز کا ایک اہلکار جاں بحق۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق انسداد پولیو ٹیم باجوڑ ایجنسی میں ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں پولیو کے قطرے پلارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :