روسی صدرکل اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء ) روسی صدر ولادیمر پوٹن کل جمعے کو اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ماسکو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماوٴں کے درمیان اس ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہو گی، پوٹن اور روحانی کی یہ ملاقات تاجکستان میں متوقع ہے، جہاں منعقدہ سلامتی سمٹ میں یہ دونوں رہنما شریک ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب روس کو یوکرائن کے تنازعے پر اور ایران کو اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے مغربی پابندیوں کا سامنا ہے۔