وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد16لاکھ کردی،زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی، پنجاب حکومت منہدم مسجد کو دوبارہ تعمیر کرائے گی:شہبازشریف

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے لئے مالی امداد کی رقم 16لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت داروغہ والا میں منہدم ہونے والی مسجد کو دوبارہ تعمیر کرائے گی جبکہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :