امریکہ،ریاست الابامہ میں والد نے اپنے 5 سگے بچوں کو قتل کردیا،قتل کے بعد بچوں کو کوڑے کے تھیلوں میں بند کر کے دور پھینک دیا ،دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:22

الابامہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) امریکی ریاست الابامہ میں والد نے پانچ بچوں کو قتل کردیا ،بچوں کی عمریں دو سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

سفاک امریکی شہری نے اپنے بچوں کو قتل کرکے انہیں کوڑے کے تھیلوں میں بند کر کے گھر سے دور پھینک دیا۔ بچوں کی گمشدگی پر والدہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس پر جانز کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔ ظالم شخص نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے الابامہ کے قریب سے بچوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :