امریکی وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات ، حیدر العابدی کاانتہاپسندوں کے خلاف لڑنے کا عزم حوصلہ افزا ہے، جان کیری

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء ) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ حیدر العابدی کی جانب سے ' اسلامک اسٹیٹ' کے انتہاپسندوں کے خلاف لڑنے کا عزم حوصلہ افزا ہے ک دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کی آمد کے فوری بعد عراق میں مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 9افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز عراق پہنچنے کے فوری بعد عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ،العابدی کو مخاطب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ وزیراعظم کا فوج کی" تشکیل نو" کا منصوبہ اور "عراقی معاشرے کے ہرطبقے کو مزاکرات میں شامل کرنے کے لیے وسیع اصلاحات کے بار ے میں پرعزم ہونا " ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

کیری نے تیل کے معاہدے جو کردو ں کے لیے ضروری ہیں کے بار ے میں پیش رفت اور حکومت میں سنی آبادی کی نمائندگی اور شمولیت " سے متعلق العابدی کی رضامندی کو بھی واضح کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ کے عراق کا دورہ شروع ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد عراقی عہدیداروں نے بتایا کہ دارالحکومت کے شعیہ آبادی والے علاقے میں کم ازکم تین کاربم دھماکے ہوئے جس میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :