القاعدہ کمزور ہے ، کسی نئی کارروائی کی طاقت نہیں رکھتی: امریکا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) امریکہ نے کہا ہے کہ القاعدہ نیٹ ورک کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، اب وہ کسی نئی دہشت گردی کی استعداد نہیں ر کھتی،عالمی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، اور اب وہ کسی نئی دہشت گردی کی استعداد نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران، ایک سوال کے جواب میں ، معاون خاتون ترجمان ، میری ہارف نے کہا کہ حال ہی میں جنوبی ایشیا میں القاعدہ کی شاخ قائم کیے جانے سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں۔

دہشت گردی سے متعلق کسی بھی دھمکی یا خطرے کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے ، اور انسداد کی کوششیں جاری رہتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متعلق ایک سوال پر ، ترجمان نے کہا کہ امریکا کے پاس ضروری امدادی وسائل موجود ہیں ، لیکن بقول ان کے، کسی ملک نے مدد کے لیے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :