شہباز شریف کے ہوتے تنہا نہیں ،آزمائش میں کل بھی ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ کھڑے ہیں، بزرگ شخص کی دعائیں

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ایک بزرگ شخص نے وزیراعلی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جگہ جگہ پہنچ رہے ہیں -شہباز شریف جیسے لیڈر کی موجودگی میں متاثرین خود کو تنہا نہیں سمجھتے- وہ غریبوں کے غم خوار اور خوشی و غمی کے ساتھی ہیں-2010کے سیلاب میں ان کی انتھک محنت اور بعدازاں بحالی کے اقدامات کو علاقے کے عوام انہیں آج تک نہیں بھولے- وہ کل بھی ہمارے ساتھ تھے اورآج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں-

متعلقہ عنوان :