اگر آئین کو نقصان پہنچا تو ملک کو نقصان اٹھانا پڑے گا،سید خورشید شاہ،انقلاب سڑکوں سے نہیں پارلیمینٹ سے آئے گا،قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کو نقصان پہنچا تو ملک کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انقلاب سڑکوں سے نہیں پارلیمینٹ سے آئے گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں عبداللہ حسین سے والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمینٹ موجود ہے لہذا اب دھرنوں کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔اگر آئین کو نقصان پہنچا تو ملک کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بحران کا مل کر حل نکالنا ہوگا۔ انکامزید کہناتھاکہ جمہوریت بچانا پیپلز پارٹی کے خون میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :