دھرنا دینے و الے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کرکے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کریں، پرویز رشید

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھرنا دینے وا لے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کرکے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کریں تاکہ ان کے حصے میں بھی کوئی اچھائی کا کام آسکے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دھرنا دینے والے ذاتی انا ا ور مفاد کی خاطر پوری قوم کے دیئے گئے مینڈیٹ پر ڈھاکہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جذبہ خیر سگالی کے تحت احتجاجی دھرنا ختم کرکے ان مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم سیلاب زدگان کے ساتھ ہے جبکہ عمران خان سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنی دکان چمکا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے میں بہت وقت ہے اور ان کی زندگی میں ابھی اور بھی مواقع آئینگے بہتر یہی ہے کہ وہ یہ دھرنے ملک اور قوم پررحم کرتے ہوئے ختم کردینگے ۔

متعلقہ عنوان :