سانحہ ماڈل ٹاؤن، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ پرفردجرم عائد ،سماعت 19ستمبرتک ملتوی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے شاہد عرف گلو بٹ پرفردجرم عائد کرنے کے سماعت 19ستمبرتک ملتوی کردی گزشتہ روز ملزم کو سخت سیکورٹی میں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرکے19ستمبر کو وکیل صفائی پیش کرنے کا حکم دیاہے۔پیشی سے واپسی پرگلو بٹ پنجاب پولیس کے نعرے مارتا رہا۔تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو قصور وار ٹھہرا کر مقدمے کا چالان مکمل کرکے سماعت کے لئے خصوصی عدالت میں پیش کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :