امریکہ زمینی فوجی دستے عراق اور شام بھیجے بغیر داعش کو تباہ کر سکتا ہے‘ وائیٹ ہاؤس

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) وائیٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ زمینی فوجی دستے بھیجے بغیر داعش کو تباہ کر سکتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش اپرنسٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امر یکہ عراق اور شام مین زمینی فوجی دستے بھیجے بغیر داعش کو تباہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان ممالک میں داعش کے خلاف وہاں فضائی حملے کرنے کے علاوہ وہاں کی حکومتوں کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داعش کو عراق عوام پر تشدد ہوا دیکھ رہے ہیں کہ جبکہ تنظیم نے ہمارے دو صحافیوں کو بھی بیدردی سے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش خطے مین امریکی مفادات کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے عالمی برادری کی امداد حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ داعش کے خاتمے کیلئے ہمیں صرف موثر پالیسی اپنانا ہوگی۔ ہمیں اپنی فوجی عراق یا شام میں تعینات نہیں کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :