فیصل آباد،ن لیگی ایم این اے میاں فاروق کے تین بیٹوں کے خلاف حدودآرڈیننس کے تحت ایک لڑکی سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء)مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں محمدفاروق کے تین بیٹوں معظم فاروق،سابق چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد،قاسم فاروق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن ضلع فیصل آباداورفہدفاروق کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاوٴن پولیس نے حدودآرڈیننس میں ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیاہے ،پولیس کوثناء دخترکرم حسین سکنہ ملت ٹاوٴن نے پولیس بتایاکہ ملزمان اسے اوراس کی دوسہلیوں ماریااوراناکوزبردستی اغواء کرکے رضاگارڈن لے گئے جہاں ایک کوٹھی پران کے ساتھ زبردستی زیادتی کی گئی پولیس تھانہ مدینہ ٹاوٴن نے زیردفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کرکے ثناء کامیڈیکل چیک اپ کرانے کیلئے ڈسڈٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لے گئی ہے جہاں سے رپورٹ موصول ہونے کے بعدملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی گی۔

متعلقہ عنوان :