افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ اٹھارہ طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں اٹھارہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کنہڑ پاروان ‘ قندھار‘ لوگار‘ پکتیا ‘ خوست ‘ ہلمند اور کپسیا صوبوں میں آپریشنز کئے جن کے نتیجے میں اٹھارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز نے صوبہ لوگار میں چار سڑک کنارے نصب بم بھی ناکارہ بنائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :