پی ٹی اور پی اے ٹی کیخلاف گرینڈ آپریشن،آئی جی پنجا ب کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کیخلاف گرینڈ آپریشن کی حکمت عملی کے لئے آئی جی پنجا ب کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشتاق سکھیرا تین روز سے پنجاب ہاؤس میں ہیں ،آئی جی پنجا ب گرینڈ آپریشن کی منصوبہ بندی کرینگے اور اسلام آباد پولیس اس پر عملدرآمد کریگی ۔

متعلقہ عنوان :