بلاول بھٹوزرداری کا سندھ میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرپرگہری تشویش کا اظہار ،پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت امن وامان کیلئے کسی بھی اقدام سے گریزنہیں کریگی،چیئرمین پیپلزپارٹی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سندھ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرپرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت امن وامان کیلئے کسی بھی اقدام سے گریزنہیں کریگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی جس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پربلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرتشویشناک ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق امن وامان کی صورتحال بہترنہیں کچھ توہے جسے میڈیارپورٹ کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت امن وامان کیلئے کسی بھی اقدام سے گریزنہیں کریگی۔آئی جی سندھ نے کہاکہ سندھ پولیس دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑرہی ہے ،پولیس اہلکاردہشتگردوں کے نشانے پرہیں ۔انہوں نے کہاکہ علامہ طالب جوہری کے دامادکے قاتل پکڑلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :