چمپئنز لیگ ٹی20 کا آج سے بھارت کے شہر رائے پور میں آغاز قومی ٹی 20 چیمپئن لاہور لائنز ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راوٴنڈ کا افتتاحی میچ کھیلے گی ، کوالیفائنگ گروپ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں پاکستان کی قومی ٹی 20 چیمپئن لاہور لائنز، ممبئی انڈینز، نادرن ڈسٹرکٹ اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس شامل،ٹیم کوالیفائنگ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہے، محمد حفیظ

ہفتہ 13 ستمبر 2014 08:36

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) بھارت کے شہر رائے پور میں کوالیفائنگ کے میچز شیڈول ہیں۔ کوالیفائنگ گروپ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں پاکستان کی قومی ٹی 20 چیمپئن لاہور لائنز، ممبئی انڈینز، نادرن ڈسٹرکٹ اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس شامل ہے۔ اس سٹیج میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی اور ان میں سے ایک ٹیم مین راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور لائنز اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز سے کل مقابلہ کرے گی۔ لاہور لائنز کا دوسرا میچ چودہ ستمبر کو ناردرن ڈسٹرکٹ سے ہو گا جبکہ اپنے تیسرے معرکے میں اس کا سدرن ایکسپریس سے سامنا ہو گا۔ قومی ٹیم لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ پہلے ہی فتح کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں ،بھارت پہنچنے کے بعد محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم کوالیفائنگ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہے۔ -