جاپان کا نیا کارنامہ، اب چیئرلیڈرز بھی روبوٹ ہونگے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:44

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) جاپان نے چیئر لیڈر روبوٹس متعارف کروادیے، سارا کمال ایک بال پر ہے۔پردہ اٹھا اور 10 ننھی ننھی چیئر لیڈرز ایک بال پر کمال دکھانے سامنے آگئیں، اپنی موسیقی، اپنا رقص اور اپنا انداز، یہ ہے جاپان کی نئی ایجاد۔

(جاری ہے)

مختلف رنگوں سے روشن روبوٹ چیئر لیڈرز آئندہ نسل کو متاثر کرنے کیلئے تیار کی گئیں، یہ بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں دلچسپی دوچند ہو۔ان روبوٹس میں 4 سنسر لگے ہیں اور 5 الٹرا ساوٴنڈ مائیکرو فونز اشیاء کا کھوج لگانے کیلئے ہیں۔