سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پاکستانی تاریخ کے اہم ترین مقدمات سماعت کے لئے لگا دیئے گئے،مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے تین ،پانچ رکنی لارجر بنچ اور چھ دیگر بنچز قائم کئے گئے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پاکستانی تاریخ کے اہم ترین مقدمات سماعت کے لئے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے تین ،پانچ رکنی لارجر بنچ اور چھ دیگر بنچز قائم کئے گئے ہیں سابق صدر پرویز مشرف ای سی ایل کیس ،متوقع ماورائے آئین اقدام کیس ،600 قیدیوں کی رحم کی اپیلوں ،جعلی ڈگری ،دوہری شہرت مقدمات ،اقلیتی برادری سے تعلق مقدمات ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد ،لیڈی ہیلتھ ورکرز توہین عدالت کیس ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قل خان کیس ،سزائے موت کے قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی ۔

پہلے دو دن چیف جسٹس اسلام آباد میں نہیں ہوں گے جبکہ وہ بقیہ دنوں کے لئے نہ صرف موجود ہوں گے بلکہ اہم ترین مقدمات کی بھی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یکم اکتوبر کو چیف جسٹس ناصر الملک،جسٹس انور ظہیر جمالی ،جسٹس میاں ثاقب نثار ،جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز افضل خان ،مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی اپیل جبکہ دو اکتوبر کو چیف جسٹس ،جسٹس جواد ،جسٹس انور ظہیر جمالی ،جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل لارجر بنچ ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت کرے گا۔ پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاپتہ شخص بارے ایک کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ یکم اکتوبر کو کرے گا۔ہندو برادری کے مقدمے کی بھی مذکورہ بالا بنچ ہی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :