یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے،پی سی بی کا فیصلہ،شوکاز نوٹس جاری ،نوٹس میں میڈیا پر بات چیت اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وضاحت طلب

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)پی سی بی نے یونس خان کی میڈیا پر گفتگو کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم رائٹ ہینڈ بیٹسمین یونس خان نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس سے قبل بھی انہوں نے میڈیا پر گفتگو کی تھی جس کے نتیجے میں ان کو تنبیہہ کیا گیا تھا کہ پھر وہ میڈیا پر بات کرنے سے گریز کریں لیکن یونس خان نے پی سی بی کے حکم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میڈیا پر پی سی بی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں پی سی بی نے فیصلہ کیا اور یونس خان شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور نوٹس میں میڈیا پر بات چیت اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وضاحت طلب کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :