ایشین گیمزباکسنگ :پاکستان کے نادر علی کوبھارتی باکسر نے ہرا دیا ،پاکستانی شوٹرزاورسوئمرزایک بارپھرقابل ذکرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہے،پچیس میٹرفائرپسٹل مینزشوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے غلام مصطفی اٹھائیس شوٹرزمیں دسویں نمبرپررہے خواتین کے پچاس میٹررائفل تھری پوزیشن میں نادرہ رئیس اڑتیسویں نمبرپرآئیں،سوئمنگ میں خواتین کی پچاس میٹرفری اسٹائل ہیٹ میں اریبا شیخ انتیس اعشاریہ پانچ پانچ سیکنڈزکے وقت کیساتھ ساتویں نمبرپررہیں

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:18

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) ایشین گیمزکے باکسنگ ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں پاکستان کے نادرعلی کوبھارتی باکسرکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ، پاکستانی شوٹرزاورسوئمرزایک بارپھرقابل ذکرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔کوریا کے شہرانچیون میں جاری ایشین گیمزکے پچیس میٹرفائرپسٹل مینزشوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے غلام مصطفی اٹھائیس شوٹرزمیں دسویں نمبرپررہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے پچاس میٹررائفل تھری پوزیشن میں نادرہ رئیس اڑتیسویں نمبرپرآئیں۔سوئمنگ میں خواتین کی پچاس میٹرفری اسٹائل ہیٹ میں اریبا شیخ انتیس اعشاریہ پانچ پانچ سیکنڈزکے وقت کیساتھ ساتویں نمبرپررہیں۔ باکسنگ کی چھپن کلوگرام کٹیگری کے پری کوارٹرفائنل میں نادرعلی بھارت کے شیوا تھاپا کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔ ساٹھ کے جی میں احمد علی کا مقابلہ اردن کے محمد مصطفی سے ہوگا۔ ہیوی ویٹ کٹیگری میں ثناء اللہ سعودی باکسرکا سامنا کریں گے۔ والی بال میں پاکستان گروپ بی میں پاکستان آج سعودی عرب کے مدمقابل آئے گا۔

متعلقہ عنوان :