افغانستان میں طالبان حملوں میں پانچ روز میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک ،متعدد زخمی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:39

غزنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)افغانستان میں طالبان کے حملوں میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ غزنی میں گزشتہ پانچ دن کے دوران طالبان نے متعدد حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں سے 15 کے سرقلم کئے گئے ہیں۔