میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ سسٹم ختم کر دیا گیا ، اب میڈیکل کالجوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو پچاس فی صد نشستیں دی جائیں گی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ سسٹم ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

کونسل کے نوٹی فکیشن کے مطابق اب میڈیکل کالجوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو پچاس پچاس فی صد نشستیں دی جائیں گی، فیصلے کا اطلاق اس دفعہ کے داخلے پر نہیں ہوگا، فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب میڈیکل کالجوں میں لڑکیوں کو پچاس فی صد سے زیادہ داخلے نہیں ملیں گے