خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ہونے والے آپریشن میں ہلاک چار دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،پولیٹیکل ایجنٹ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:31

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ہونے والے آپریشن میں ہلاک چار دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی‘ شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی‘ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شہاب نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں 14 اگست کو ہونے والے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں جمل عرف جگریز‘ شاہد عرف بگلے اسلام اور لشکر اسلام کا کمانڈر راہب شامل ہے۔

ان دہشت گردوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی۔ دہشت گرد پشاور چرچ حملہ‘ مینا بازار اور ایس ایس پی صفوت غیور پر حملے سمیت دیگر 68 مقدمات میں مطلوب تھے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو خیبر ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر ان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا جن میں ان دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :