پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیلئے نیا پلان جاری،ممبران کو ایک ساتھ نہیں بلایا جائے گا فون پر ممبران سے رابطہ کرکے استعفوں کی منظوری دی جائے گی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیلئے نیا پلان جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ممبران کو ایک ساتھ نہیں بلایا جائے گا فون پر ممبران سے رابطہ کرکے استعفوں کی منظوری دی جائے گی نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ارکان اسمبلی سے فون پر رابطہ کریں گے اور فون پر ہر ممبر سے تصدیق کے بعد استعفیٰ منظور کیا جائے گا ٹیلی فون پر ردعمل نہ ملا تو بھی استعفیٰ منظور ہوجائے گا لیکن استعفوں کی تصدیق کیلئے ارکان کو ایک ہی روز نہیں بلایا جائے گا۔