چین: سکول کے بچوں پر چاقو سے حملہ، چار ہلاک

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)جنوبی چین میں ایک شخص نے جمعے کو چاقو کے وار کر کے سکول کے چار طالب علموں کو ہلاک کر دیا ہے۔جنوبی چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑن ہوا مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے یہ واقعہ پگشان قصبے میں اس وقت پیش آیا جب بچے اسکول جا رہے تھے۔تین بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے چاروں بچے پرائمری درجے کے طالبِ علم تھے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ پولیس ایک 56 برس کے مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے جس کے بارے میں پولسی کا خیال ہے کہ اسی نے ببچوں پر حملہ کیا ہے۔اس ماہ کے آغاز میں سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ ایک شخص نے اس وقت ایک پرائمری اسکول میں تین بچوں اور ایک استاد کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، جب ان کی بیٹی کو اسکول نے داخلہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔چین میں سکول کے بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔سال 2010 میں چین میں اسی طرح کی پانچ واقعات میں 17 افراد کو ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 15 بچے تھے۔ ان واقعات میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :