داعش کیخلاف کاروائی، اماراتی خاتو ن ہوا باز بھی بمباروں میں شامل ،مریم المنصوری متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں میجر کے رینک پر فائز ہے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:39

بفداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء ) متحدہ عرب امارات کی ایک خاتون پائلٹ مریم المنصوری بھی عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے والے ہوابازوں میں شامل،نہایت کامیابی کے ساتھ "دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں میجر کے رینک پر فائز خاتون ہواباز مریم المنصوری نے شام کے شہروں الرقہ، ادلب اور حلب میں داعش کے اہم مراکز پر بمباری کی اور دہشت گرد تنظیم کے کئی اہم ٹھکانے نہایت کامیابی کے ساتھ تباہ کیے ہیں ، غیر ملکی صحافیوں اور اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مریم نہایت مہارت اور کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں مریم کا کہنا ہے کہ میری مہارت کسی دوسرے کے ساتھ مقابلے کا نتیجہ نہیں بلکہ اپنے آپ سے مقابلے کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اپنی تمام توجہ پیشہ ورانہ امور پر مرکوز رکھی۔ مریم کا کہنا ہے کہ دوران تربیت مجھے کوئی اسپیشل ٹریننگ نہیں دی گئی بلکہ وہ بھی اپنے دوسرے ساتھیوں کے درمیان ایک عام فوجی اور ہواباز کی طرح ٹریننگ لیتی رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مریم المنصوری کے خاندان کے 08 افراد ہیں۔ اس نے میٹرک جوفکان شہر سے 93 فی صد نمبروں کے ساتھ پاس کیا اور متحدہ عرب امارات یونیورسٹی سے انگریزی لٹریچر میں نہایت 'ممتاز' درجے میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ پینتیس سالہ مریم نے فضائیہ میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد خود کو ”ایف 16“ جنگی طیاروں کا ایک کامیاب ہواباز ثابت کیا ہے۔ مریم فضائیہ میں بہترین کارکردگی کی بناء پر الشیخ محمد راشد ایوارڈ بھی لے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :