عمران خان کی کتاب میں اورمیراپاکستان لانے والی گاڑی کوپولیس نے قبضہ میں لے لیا،میڈیاکوآرڈینیٹراشتیاق ملک پرکتابیں واپس لے جانے کیلئے دباوٴبھی ڈالاگیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)عمران خان کی کتاب میں اورمیراپاکستان لانے والی گاڑی کوپولیس نے قبضہ میں لے لیا،میڈیاکوآرڈینیٹراشتیاق ملک پرکتابیں واپس لے جانے کیلئے دباوٴبھی ڈالاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی کتاب ”میں اورمیراپاکستان“کی چارہزارکتابیں دھرنے میں تقسیم کیلئے لائی جارہی تھیں کہ اسلام آبادٹول پلازہ پرپولیس نے گاڑی کوروکااورکاغذات ہونے کے باوجودگاڑی کوقبضہ میں لے لیااورپولیس نے عمران خان کے میڈیاکوآرڈینیٹراشتیاق ملک پردباوٴڈالاکہ وہ تمام کتابیں لاہورواپس لے جائیں لیکن انہوں نے انکارکردیاجس پرپولیس نے ان پرتشددبھی کیا۔

متعلقہ عنوان :