کلب کی حمایت کرنے پرانگلینڈ کے مشہور سوکر(فٹبال) کلب آر سینل نے پاکستانی شائقین کا ’شکریہ‘ ادا کیا

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)انگلینڈ کے مشہور سوکر(فٹبال) کلب آر سینل نے کلب کی حمایت کرنے پر پاکستانی شائقین کا ’شکریہ‘ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن کے کلب نے اپنے فیس بک پیج پر 46 سیکنڈ کی پروموشنل ویڈیو جاری کی ہے جس میں جیک ولشیر، میسوٹ اوزل اور ایرون رامسے پیغام دیتے دکھائی دیے ہیں۔ویڈیو میں آرسینل کے کھلاڑی کلب اور اسپانسر امارات ایئرلائن کے درمیان خصوصی رشتے کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیے ہیں۔ویڈیو کو محض چند ہی گھنٹوں میں 3200 شائقین نے شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اب تک ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد لائک بھی مل چکے ہیں۔