کیلیفورنیا،خاتون کو ہلاک کرنیوالے پالتو کتوں کے مالک کو 15سال قید کی سزا

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:00

لاس اینجلس،اٹیٹس یونس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)کیلیفورنیا کے ایک شخص ،جس کے پالتو کتوں نے اس کی دادی ماں کو جھنجھوڑ کر موت کے گھاٹ اتار دیا،کو گزشتہ روز دوسرے درجے کے قتل کا ملزم قرار دئیے جانے کے بعد 15سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ایلکس جیکسن کو اس واقعے کے نتیجے میں جس میں چار کتوں نے گزشتہ سال مئی میں ایک63سالہ خاتون راہگیر پامیلا ڈیوڈ پر حملہ کردیا،24سال قید تک کی سزا دی جاسکتی تھی۔

ان کتوں کے حملے کے نتیجے میں خاتون کے جسم پر 200زخموں کے نشانات پائے گئے،وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔لاس اینجلس کے شمال میں لانکسٹر کی سپریم کورٹ کی جج لیسا ایمچوم نے کہا کہ یہ انتہائی المناک جذباتی کیس ہے،اس نے بتایا کہ 31سالہ جیکسن مجرمانہ تاریخ کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

جیکسن کو لاس اینجلس کے 50میل(80کلومیٹر) شمال مشرق میں لیٹراک میں اپنے آبائی گھر میں میری جوانا کاشت کرنے کا بھی سزا وار قرار دیاگیا،اس نے اس گھر میں آٹھ کتے رکھے تھے جن میں چھ پٹ بلز تھے۔

اس حملے میں ملوث چار کتوں کے کوٹوں پر متوفیہ کے خون کے نشانات کے دھبے پائے گئے۔اس کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جنوری2013ء کے بعد سے حکام کے علم میں کم از کم ایسے تین واقعات لائے گئے ہیں،جس میں جیکسن کے کتے لوگوں پر حملہ آور ہوئے ہیں۔جیکسن کو اگست میں دوسرے درجے کے قتل کی ایک دفعہ کے الزام میں سزا دی گئی تھی،تاہم اسے معلق ہتھیار کے ساتھ حملہ کرنے کے واحد الزام میں بری قرار دے دیا گیا ہے۔اس واقعے میں جنوری 2013ء میں ایک گھڑ سوار کو زخمی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :