گو نواز گو کا نعرہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،گو نواز گو “ کے نعرے سے جذبات مجروح ہونے پر ملک میں دونوں جماعتوں کے درمیان لڑائی ہوسکتی ہے، ملک میں انتشار کا خطر ہ ہے،درخواست میں موقف

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) گو نواز گو کا نعرہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،” گو نواز گو “ کے نعرے سے جذبات مجروح ہونے پر ملک میں دونوں جماعتوں کے درمیان لڑائی ہوسکتی ہے، ملک میں انتشار کا خطر ہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور کے شہری محمد امین کی جانب سے ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس میں گو نواز گو کے نعرے کو چیلنج کیا گیا تین لوگوں کو فریق بنایا گیا جس میں آئی جی پنجاب تحریک انصاف اور وفاق و صوبائی حکومتیں شامل ہیں جبکہ درخواست میں موقف دائر کیا گیا ہے گو نواز گو کے نعرے لگنے سے ملک میں بدترین انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوسکتا ہے کیونکہ جہاں مسلم لیگ نواز کے امیدوار یا رہنما جاتے ہیں تو وہاں پر گو نواز گو کے نعرے لگائے جاتے ہیں جہاں پر کارکنان کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :