عید الا الضحٰی شاہراہ دستور پر منانے کے لئے دھرنوں میں قربانی کے جانور لانے کا سلسلہ شروع

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء ) انسانوں کے ہجوم کے بعد اب ریڈ زون میں بڑی تعداد میں جانورں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ عید الاالضحی پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شاہراہ دستور پر جانوروں کی قربانی کرنے کے اعلان کے بعد ریڈ زون میں رات گئے جانور لائے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ہفتہ کے روز پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے رواں برس عید قربان شاہراہ دستور پر منانے اور عید کی نمازکی ادائیگی بھی وہاں کرنے کے اعلان کے بعد اب ریڈزون میں قربانی کے جانور اور ان کا چارہ لانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ہفتہ کے روز ہی سہہ پہر کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان بھی شاہراہ جمہوریت پر ایک اونٹ قربانی کے لئے لے آئے جو کہ ان کی بقول فیصل آباد سے خصوصی طور پر عید الاالضحٰی شاہراہ دستور پر منانے اور وہاں اس کے قربانی کرنے کے لایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہفتہ کو رات گئے شاہراہ دستور پر قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، جس کے ساتھ ساتھ بعض افراد نے شاہراہ دستور پر ہی جانوروں کا چارہ فراہم کرنے کے لئے بھی چھوٹے سٹال لگائے ہیں۔ رواں برس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ زون کے اندر شاہراہ دستور پر نہ صرف عید کی نماز ادا کی جائے گی بلکہ وہاں جانوروں کی قربانی بھی کی جا رہی ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :