لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 130 مہاجرین ہلاک

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:54

روم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی ایک کشتی بحیرہء روم کی موجوں کی نذر ہو گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 130 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا کے قریب اس کشتی پر آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد یہ کشتی سمندر برد ہو گئی۔ اطالوی بحریہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں تقریبا دو ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی ایک کشتی اسی تاریخ کو ڈوبی تھی اور اس واقعے میں ساڑھے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :