عید الاالضحی کے روز نظرانہ محبت کے طور پر طاہر القادری اور عمران خان کو چاندی کی جناح کیپ پہنائی جائیں گی

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء ) عید الاالضحی کے روز وفاقی دارلحکومت کی مسیحی برادری نظرانہ محبت اور اپنی بھر پور حمایت کے اظہار کے طور پر ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو چاندی کی جناح کیپ کا تحفہ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاالضحی کے روز وفاقی دارلحکومت کی مسیحی برادری کی جانب سے ریڈ زون میں شاہرا ہ دستو پر جاری پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ دھرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ دھرنے کے دوران نظرانہ محبت اور اپنی بھر پور حمایت کے اظہار کے طور پر ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو چاندی کی جناح کیپ پہنائی جائیں گی ۔