نریندر مودی کو امریکہ سے واپس لانے والے ائر انڈیا کے طیارے سے ناکارہ بم برآمد

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ سے واپس لانے والے ائر انڈیا کے طیارے سے ناکارہ بم برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ سے واپس لانے والے اندرا گاندھی ائرپورٹ پر کھڑے ائر انڈیا کے طیارے بوئنگ 747/400میں سے ناکارہ بم برآمد ہوا ہے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :