رواں برس پاکستان میں تین عید الاالضحی کے تین تہوار منائے جا رہے ہیں،مختلف مکاتب فکر کے جید علما نے قوم کو عید الاالضحی جیسے باعث مسرت موقع پر اتحاد کی بجائے نفاق کا تحفہ دے دیا ،پاکستان میں موجود بوہری برادری اور افغان پناہ گزینوں نے ہفتہ کے روز، صوبہ خیبر پختونخواہ و قبائیلی علاقہ جات میں اتوار کے روز اور ملک کے باقی حصوں بلخصوص پنجاب میں پیر کے روز عید الاالضحی منائی جا رہی ہے

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء ) رواں برس عید الاالضحی کے موقع پر پاکستان بھر میں تین عیدیں منائی جا رہی ہیں ، مختلف مکاتب فکر کے جید علما نے عید جیسے باعث مسرت تہوار پر قوم کو متحد کرنے کی بجائے انتشار کی جانب دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں زیادہ تر مسلم ممالک میں عید کے مواقع پر زیادہ تر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جا تا ہے حتی کی متحارب گروہ عید کے دنوں میں اپنے مخالفین کے خلاف جنگ جری رکھنے کی بجائے جنگ بندی کا اعلان کر تے ہیں تاہم پاکستان میں زیادہ تر عید کا موقع ہی اختلاف کا باعث بنتا ہے اور ملک میں مختلف ایام میں اوپر تلے عید منائی جا تی ہے ، رواں برس پاکستان میں تین روز عید منائی جا رہی ہے ،پاکستان میں موجود بوہری برادری اور ملک میں موجود افغان پناہ گزینوں نے ہفتہ کے روز عید الاالضحٰی منائی اور قربانی کی، جبکہ اتوارکے روز پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ خیبر پختونخواہ اور قبائیلی علاقہ جات میں عید الا الضحی آج بروز اتوار منائی جا رہی ہے اور عید قربان کے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملک بھر کے باقی حصوں بالخصوص پنجاب اور سند ھ میں عید الاالضحی کا تہوار کل بروز پیر منایا جا رہا ہے ۔یہ امر باعث حیرت و افسوس ہے کہ ایک ہی ملک میں تین عیدیں منائی جا رہی ہیں اور ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علماء عید جیسے خوشی کے تہوار پر قوم کو متحد کرنے کی بجائے انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں

متعلقہ عنوان :