کیوبا کے مسلمانوں نے پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:01

مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) گزشتہ روز کیوبا کے مسلمانوں نے پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی اور کیوبا سے تعلق رکھنے پانچ افراد نے خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ کے مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کیا ۔

(جاری ہے)

کیوبا براعظم شمالی امریکہ میں واقع ہے - سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ڈائریکٹر عبد اللہ المدلج کے مطابق کیوبا میں کوئی مسجد نہیں اور ان کی وزارت نے گزشتہ ماہ رمضان المبار ک کے دوران کیوبا کے مسلمانوں کو نماز تراویح پڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ عالم کا تقررکیا - اس مقصد کے لئے ایک شادی ہال کرائے پر لے کر وہاں نمازِ تروایح ادا کی گئی ۔

پہلے دن ایک سو تیس افراد شریک ہوئے ‘ دوسرے دن پانچ سو اور رمضان المبارک کے اختتام تک اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ کوریا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے بہت سے نومسلم بھی شاہ عبداللہ کے مہمان کے طور پر حج کے لئے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :