سوات:فائرنگ سے اے این پی کا مقامی رہنما محافظ سمیت جاں بحق ، مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے،علاقے کا محاصرہ ،سرچ آپریشن

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:16

سوات ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء )سوات میں فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والے اشرف خان کی لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق محمد اشرف خان امن کمیٹی کے رکن بھی تھے ، علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ضلع سوات کے ایک سیاحتی مقام مدین میں نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا تھا ، یاد رہے کہ جمعرات کو ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد کرفیو لگا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :