ڈونیٹسک میں ریڈکراس ورکر کی ہلاکت کی ذمہ دار یوکرائنی فوج ہے،روس

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)روس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مشرقی شہر ڈونیٹسک میں لڑائی کے دوران سوئز ریڈکراس ورکر کی ہلاکت کی واضح طور پر ذمہ داری یوکرائنی فورسز پر عائد ہوتی ہے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کیف میں وہ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے کہ ڈونیٹسک کا ایریا جو باغیوں کے کنٹرول میں آتا ہے وہاں گولہ باری یوکرائنی فورسز کے مقبوضہ علاقوں سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ریڈکراس کا ایک رکن جمعرات کو وسطی ڈونیٹسک میں شدید گولہ باری کے دوران ہلاک ہوگیا تھا،دونوں حریف ایک دوسرے پر حملے کی ذمہ داری عائدکرتے ہیں۔ماسکو نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے کیف کی جانب سے تمام ذمہ داری سے دستبردار ہونے کیلئے افسوسناک رد عمل قرار دیا ہے۔وزارت نے بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ایسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جو عالمی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہوں اور قتل کی بامقصد تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔روس نے ریڈکراس اور ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :