طاہر القادری کا عید الالضحیٰ شاہراہ دستور پرمنانے کااعلان،نمازعیدکی جماعت خود کراؤنگا،عمران خان کوبھی دعوت،اسلام آباد انتظامیہ قربانی کے جانوروں کو لانے سے نہ روکے،گلوبٹ کومعافی دینے کاحق نہیں رکھتا،جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں،سراج الحق بھی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں،فیصل آباد کا جلسہ بتائے گا پنجاب کا دل کس کے ساتھ دھڑکتاہے،میڈیاکوخصوصی بریفنگ

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا عید الالضحیٰ شاہراہ دستور پرمنانے کااعلان ،نمازعیدکی امامت خودکرائیں گے ۔عمران خان کوبھی دعوت ،دنیاشاہراہ دستورپرایک نیامنظردیکھے گی ،اسلام آبادانتظامیہ اورپولیس والے بھی عید ہمارے ساتھ منائیں قربانی کے جانوروں کولانے سے نہ روکاجائے،گلوبٹ کومعافی دینے کاحق نہیں رکھتا،جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں،عید کے روزمیڈیاکے احباب کیلئے خصوصی پکوان تیارکریں گے، انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ دھرنوں سے عوام کو ملنے والے شعور کی وجہ سے کیا ہے کہ اب لوگ ووٹ کے زریعے باآسانی تبدیلی لا سکیں گے حکمران اگر مستعفی ہو جاتے تو کو ن سی قیا مت آ جاتی ، 28 افراد شہید ہو چکے مگر حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور انانیت ان کے استعفی میں رکاوٹ بنی ہو ئی ہے ہفتہ کی سہ پہر میڈیا کو بریفنگ اور بعد ازاں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے افواہیں بے بنیادہیں،عیدکی نمازصبح9بجے شاہ دستورپر ہی اداکریں گے۔

(جاری ہے)

سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی انقلاب مارچ دھرنے میں ہوگی لوگ اپنے جانورلیکر دھرنے میں آجائیں اوریہیں قربانی کافریضہ اداکریں ۔عیدکی نمازاورقربانی کیلئے سب کودعوت عام ہے ۔میڈیاکے احباب کیلئے خصوصی پکوان تیارکرائیں گے۔ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہناتھا کہ نمازعید کی امامت وہ خود کرائیں گے اورامید ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی ہمارے ساتھ نمازاداکریں گے ۔

تحریک انصاف کے ساتھ مختلف معاملات پر مشاورت کاسلسلہ جاری رہتاہے عمران خان بھائی اورکارکنوں کا آپس میں فرسٹ کزنز کا رشتہ برقرارہے

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی لہرچل پڑی ہے اوراب اپوزیشن لیڈرکے منہ سے بھی استعفے اورمڈٹرم الیکشن کی باتیں آناشروع ہوگئی ہیں تاہم دیگرسیاسی جماعتوں سے اتحادکے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی اس نظام سے تنگ ہے اور سراج الحق صاحب بھی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔فیصل آباد میں عوامی انقلاب کے پہلے جلسے کی سرکاری طورپراجازت مل گئی ہے کارکنان تیاریاں تیزترکردیں۔فیصل آباد کا جلسہ ثابت کردے گا کہ پنجاب کادل کس کے ساتھ دھڑکتاہے۔جلسے کے بعد دھرنے میں واپسی میں رکاوٹ کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ اگرحکومت نے ایساکچھ کیاتو اس کا جواب اس وقت دیں گے۔گلوبٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہنا تھا کہ وہ ذاتی طورپرکھلے دل کے مالک ہیں تاہم گلوبٹ کو معاف کرنے کا حق نہیں رکھتے اگر اس نے معافی مانگنی ہے توان لوگوں سے مانگے جن کا نقصان ہواہے۔