طاہر القادری انقلاب تو نہیں لاسکے بدتمیزی پر اتر آئے ہیں،شرجیل میمن ،زبان کھینچنے والے پتہ نہیں کس دنیا میں رہ رہے ہیں ، ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، طاہر القادری کینیڈین شہری ہیں گلی گلوچ کا کلچر سیاست میں شروع کردیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 5 اکتوبر 2014 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طاہر القادری انقلاب تو نہیں لاسکے بدتمیزی پر اتر آئے ہیں،زبان کھینچنے والے پتہ نہیں کس دنیا میں رہ رہے ہیں ، ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، طاہر القادری کینیڈین شہری ہیں گلی گلوچ کا کلچر سیاست میں شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری بارے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف سمجھ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی بھی حکومت کو گرانے میں ان کے ساتھ آئے گی اب پیپلز پارٹی جمہوریت کیخلاف سازش میں ان کے ساتھ شریک نہیں ہوئی اس لئے وہ پیپلز پارٹی پر حملے کررہے ہیں دھرنے والے مایوس ہوکر گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں عمران خان اور طاہر القادری تبدیلی اور انقلاب کو نہیں لاسکے بدتمیزی پر اتر آئے ہیں ۔

ڈکٹیٹرز کے ڈر سے ملک سے باہر ہوتے ہیں جب جمہوریت آتی ہے تو ان کو انقلاب یاد آجاتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعوا ن نے طاہر القادری کو جو اونٹ دیا ہے اس کا جواب وہی دے سکتے ہیں ۔